سیالکوٹ،ڈاکوئوں نے لیگی چیئرمین کے گھر میں گھس کراہل خانہ کو یرغمال بنا کر18لاکھ کا مال و زر لوٹ لیا

اتوار 17 دسمبر 2017 20:51

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء)ڈاکوئوں نے لیگی چیئرمین کے گھر میں گھس کراہل خانہ کو یرغمال بنا کر18لاکھ کا مال و زر لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ بھاگووال میں چار ڈاکو جن میں سے دو نقاب پوش تھے نے چیئرمین یونین کونسل بھاگووال امان اللہ باجوہ کے گھر میں گھس کر اسے اور اسکے اہلخانہ کواسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 30تولے طلائی زیورات ،3لاکھ25ہزار روپے نقدی اور 3موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ۔