تعلیمی اداروں میں چھٹیاں، شہریوں کا اسپیشل ٹرینیں چلانے کا مطالبہ

اتوار 17 دسمبر 2017 20:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) شہر میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات کے بعد لوگ آبائی علاقوں کا رخ کرنے لگے۔ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا رش لگ گیا، کوئی سیٹ اور کوئی ٹکٹ نہ ملنے کا گلہ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی سے اندرون ملک خاص طورپر پنجاب جانے والی ٹرینوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ بکنگ آفس پر گھنٹوں قطار میں کھڑے رہنے کے باوجود بھی ٹکٹ نہیں مل رہے۔ انہوں نے وزیر ریلوے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ چھٹیوں کے دوران اسپیشل ٹرینیں چلائیں جائیں تاکہ باآسانی سفر کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :