گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی

اتوار 17 دسمبر 2017 20:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی۔ برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی 10 ویں برسی میں شرکت کیلئے 26 دسمبر کو کارکنوں کے قافلے پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔27 دسمبر کی صبح دس بجے قرآن خوانی کے بعد دو بجے مشاعرے سے جلسے کا آغاز ہوگا۔ مرکزی جلسہ 4 بجے شروع ہوگا، جس سے چاروں صوبوں کے پارٹی صدور ودیگر رہنما وں کے علاوہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی خطاب کریں گے۔جلسے کے بعد نوڈیروہاؤس میں پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا۔ 25 دسمبر کو بلاول بھٹو کی لاڑکانہ آمد متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :