وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی کوئٹہ میں چرچ پرحملے کی مذمت

اتوار 17 دسمبر 2017 20:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کوئٹہ میں چرچ پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چرچ پر دہشت گرد حملہ بزدلانہ فعل ہے،یہ بہت افسوسناک واقعہ ہے،مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں بلوچستان حکومت اور بلوچ بھائیوں کے ساتھ ہیں،وزیراعلیٰ نے سندھ بھرمیں عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات کی سیکورٹی سخت کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :