اے پی ایس پشاور کے شہداء کی یاد میں تقریب

اتوار 17 دسمبر 2017 20:45

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) اے پی ایس پشاور کے شہداء کی یاد میں پاکستان تحریک انصاف حسن ابدال نے ٹیپو سلطان شہید چوک میں ایک تقریب منعقد کی جس میں مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اکبر خان تنولی ، صدر یوتھ ونگ راولپنڈی ڈویژن ملک محمد عظیم ، سینئر نائب صدر راولپنڈی ڈویژن چوہدری خرم حیات ، صدر یوتھ ونگ پی پی 8عثمان گل ، سینئر نائب صدر ضلع اٹک چوہدری عادل خان،چیئرمین میونسپل کمیٹی ظہیر احمد بھٹیانوالہ۔

(جاری ہے)

معروف سماجی شخصیت جانی خان اور ایس ایچ او سٹی تھانہ سید عمیر حسین شا ہ سمیت کثیر تعداد میں پی ٹی آئی ورکرو ں اور شہریوں نے شرکت کی۔تقریب میں شہداء کی یاد میں موم بتیاں روشن کی گئیں جبکہ ان کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔