پہلی برفباری میں سیاحوں کی رہنمائی کیلئے مختلف پوائنٹ قائم کئے گئے

اتوار 17 دسمبر 2017 20:45

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) سٹی ٹریفک پولیس مری نے سخت سردی میں جس طرح ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا وہ قابل ستائش اقدام ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھی ایکشن لیاجاتا رہا، پہلی برفباری میں سیاحون کی رہنمائی کیلئے مختلف پوائنٹ قائم کئے گئے، پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالنے اور دیگر اقدامات سے ٹریفک جام کاکوئی بھی قابل ذکر واقعہ رونما نہیں ہوا، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہداور ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ خان زمان کی ہدایت پر ٹریفک وارڈنز انتہائی متحرک دکھائی دئیے باالخصوص بڑی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی سے ٹریفک مسائل سے بڑی حد تک نجات ملی ٹرانسپورٹر یونین مری ،ٹرانسپورٹر رہنمائوں اور مری کی سیاسی وسماجی شخصیات نے انکی شاندار کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :