گوجرخان،گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈکی تقریب24 دسمبرکو منعقد ہوگی

اتوار 17 دسمبر 2017 20:44

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء)پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی جانب سے گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ24 دسمبر راو لپنڈی آرٹس کونسل آڈٹیوریم میں انعقاد پذیر ہورہا ہے پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے جنرل سیکر ٹری کے جاری اعلامیہ کے مطابق گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ میں میٹرک،انٹر میڈیٹ،ڈی اے ای کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کر نے والے طلبا وطالبات میں نقد انعام ،شیلڈز اور تعر یفی اسناد تقسیم کی جائیں گی، تقر یب میں پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے تمام مرکزی قائد ین شرکت کر یں گے۔