گوجرخان،مصطفوی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام آبرو سروس کاافتتاح

اتوار 17 دسمبر 2017 20:44

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء)مصطفوی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام آبرو سروس کاباقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

افتتاح ڈی ایس پی موٹروے رئوف قریشی، سماجی شخصیت راجہ ساجد یوسف کونسلر افتخاروزیر اور شہزادہ خان نے کیا، اس موقع پر آبرو سروس کے انچارج جلیل کیانی نے کہا کہ یہ سروس گزشتہ سترہ برس سے مستحق اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے متحرک ہے بلاتفریق امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا ہمارا مشن ہے اب اس سروس کو مصطفوی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ہی مکمل طور پر ایک الگ بلاک کی شکل میں قائم کر دیا گیا ہے اس موقع پر افتتاح کرنے والی شخصیات نے انسانی کی خدمت کرنے پر جلیل کیانی کو خراج تحسین پیش کیا ۔