ہماری حکومت نے ملک سے اندھیروں کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا ، راجہ جاوید اخلاص

اتوار 17 دسمبر 2017 20:44

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور چیئرمین او پی ایل چوہدری محمد اشتیا ق نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے ملک سے اندھیروں کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا ہے، ہم عمل والے لوگ ہیں، وعدوں پر ٹرخانے والے جا چکے ہیں،عوام کی محبت ہمارا سرمایہ حیات ہے، ہماری حکومت نے ملک سے اندھیروں کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا ہے لوڈشیڈنگ کے ناسور کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا ہے مسلم لیگ ن نے عوام سے کیے ہوئے وعدوں کو اپنی پارٹی منشور کے مطابق وقت سے پہلے وفا کیا ہے ۔

ملک میں سی پیک منصوبے کی مد میں اربوں کی سرمایہ کاری لائے ہیں ،وہ یوسی سوئی چیمیاں میں ڈھوک جاگیر تا چلو چکڑال سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ صرف ان چار سالوں میں گوجرخان میں تین سو کلو میٹر کی سڑکوں کی تعمیر کروائی ہے اور آنے والے دنوں میں ان میں مزید کا اضافہ ہوگا گیس کے منصوبوں کی مد میں تین ارب روپے گوجرخان میں مکمل کروا چکے ہیں چیرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم عمل والے لوگ ہیں وعدے والوں کے دور کو عوام ابھی تک نہیں بھٴْولے ہیں عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں اور انگلینڈ کی پٴْر آسائش زندگی کو چھوڑ کر آپ لوگوں کے ساتھ گزشتہ چار سالوں سے زیادہ وقت گزار رہا ہوں گو کہ سارے مسائل شاید ہم بھی حل نہ کر سکیں مگر ان میں واضع کمی لانے میں کامیاب رہے ہیں انہوں نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف ، چوہدری نثار علی خان ، اور راجہ جاوید اخلاص کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے ناممکن کام بھی ممکن ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک شیرآفگن چیرمین یوسی سوئی چیمیاں ، کونسلر بشارت حسین و دیگر نے بھی خطاب کیا نظامت کی خدمات ملک جاوید آف بٴْناموہڑہ نے ادا کئے ۔