مسلم لیگ(ن) پاکستان کا مستقبل ہے،صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ

اتوار 17 دسمبر 2017 20:43

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر امور نوجوان جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) پاکستان کا مستقبل ہے، ہمارے خاندان نے ہمیشہ چھچھ میںتعلیم کی بہتری کیلئے نمایاں اقدامات اٹھائے، وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کے مشکور ہیں جنہوں نے چھچھ کے کونے کونے میں سوئی گیس اور بجلی فراہم کی ۔تحصیل حضرو کے 64دیہاتوں میں حکومت پنجاب کی طرف سے دیئے جانیوالے فنڈ کی بدولت تعمیر وترقی کا سفر جاری ہے۔

چھچھ بھر میں تعلیم کی بہتری کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔تحصیل حضرو میں 1122،سکولوں کی اپ گریڈیشن ،کارپٹ سڑکیں ،نکاسی آب جیسے منصوبوں پر کام جاری ہے مخالفین کو ہمارے منصوبے برداشت نہیں ہو رہے زندگی چھچھ کے عوام کیلئے وقف کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے بہادر خان میں 1کروڑ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ گرلز سکول کے 6کمروں کے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام جنرل کونسلر الطاف خان ،ممبر ضلع کونسل ملک انصار ،صابر حسین ،عمر خان ،اقبال خان ودیگر نے کیا تھا اس موقع پر تحصیل حضرو کے چیئرمین ،وائس چیئرمین کے علاوہ کونسلران ومعززین علاقہ کی کثیر تعداد موجودتھی قبل ازیں صوبائی وزیر کو بڑی ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ لایا گیا جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی پاکستان کی ترقی کا نشان ہے ملک بھر میں موٹرویز کے جال بچھائے گئے خادم پنجاب نے کئی شہروں میں میٹرو بس اور لاہورشہر کیلئے اورنج بس جیسی سہولیات دے کر عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے انہوںنے کہا کہ چھچھ کا بچہ بچہ گواہ ہے کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ ملک وقوم کیلئے قربانی دی اور یہ قربانیاں دینے کیلئے ہم ہر وقت تیار ہیں جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ آنیوالا دور مسلم لیگ (ن) کا ہی ہے عمران خان نے جو سیاست شروع کی ہے انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا جلسہ عام سے ملک انصار ،الطاف خان ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :