بہاولپور،انسپکٹر موٹروے نے نوکری کا جھانسہ دے کر سات لاکھ ہتھیا لئے

مطالبہ کرنے پر جعلی چیک تھمادئیے

اتوار 17 دسمبر 2017 20:43

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) انسپکٹر موٹروے نے نوکری کا جھانسہ دے کر سات لاکھ ہتھیا لیئے مطالبہ کرنے پر جعلی چیک تھمادئیے جوکیش نہ ہو سکے۔رقم مانگنے پر طیش میں آگیا مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں۔تفصیل کے مطابق انسپکٹر مو ٹروے فرحان رضا نے اپنی احمد پورشرقیہ میں تعیناتی کے دوران غریب محنت کش محمد یاسین کو اسکے بیٹے کی نو کری دلوانے کے عوض 15 لاکھ روپے مانگے جو ن 2017 میں مبلغ سات لاکھ روپے نقد لے لیئے ۔

بعدازاں نو کری نہ دلواسکا ۔

(جاری ہے)

بار بار تقاضاکرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر اترآیا،اور رقم دینے سے انکاری ہو گیا،اور دھمکی دی کہ دوبارہ رقم مانگی تو جھوٹے مقدمات میں ملوث کراکے اندرکرادوں گا۔وزیر مواصلات میرے علاقے کا ہے کو ئی میراکچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔بعد ازاں معززین علاقہ کے سامنے رقم کا اقرار کرتے ہو ئے چیک دئیے جو کیش نہ ہو سکے ،غریب محنت کش محمد یسٰن نے آئی جی موٹروے کلیم امام، ڈئی آئی جی مو ٹروے مرزافرحان بیگ اورایس ایس پی ملتان موٹروے سے استد عاکی ہے کہ میر ی رقم مبلغ سات لاکھ روپے واپس دلوائی جائے۔

متعلقہ عنوان :