بہاولپور،تھانہ سمہ سٹہ کاعلاقہ چوروں اورڈاکوئوں کاگڑھ بن گیا

ضع پکاباڑا میں دوسرے روز بھی چوری اورڈکیتی کی سنگین وارداتیں

اتوار 17 دسمبر 2017 20:43

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) تھانہ سمہ سٹہ کاعلاقہ چوروں اورڈاکوئوں کاگڑھ بن گیاموضع پکاباڑا میں دوسرے روز بھی چوری اورڈکیتی کی سنگین وارداتیں، راماں پھاٹک کے قریب شہری کاموٹرسائیکل چھین لیاگیا پولیس ملزمان کوگرفتار کرنے میں مسلسل ناکام ، ڈی پی او سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ رات کی تاریکی میں چوروں نے دکانوں کی چھتیں پھاڑ کرلاکھوں روپے کاسامان اورنقدی لوٹ لی تھی موضع پکابستی طارق آباد میں رانامحمدارشد ، محمدفاروق اوراللہ رکھا کی دکان پروارداتیں کی تھیں اس کے بعد گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے محمدیونس اوڈ کے گھر سے دوقیمتی بکرے چور ی کرلیے اورموٹرسائیکل پرسوار ہوکرفرار ہوگئے ادھرراماں پھاٹک کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے شہری سے موٹرسائیکل چھین لیا تھانہ سمہ سٹہ کی حددومیں بڑھتی ہوئی وارداتیں محکمہ پولیس کیلئے لمحہ فکریہ بن گئیں۔

متعلقہ عنوان :