سپیکر قومی اسمبلی کے خدشات تشویشناک ہیں، ایاز صادق سازشی حقائق سے پردہ ہٹائیں،ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ

اتوار 17 دسمبر 2017 20:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) سابق وفاقی مشیر ٹیکسٹائل ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے کہ۔ سپیکر قومی اسمبلی کے خدشات تشویشناک ہیں۔ ایاز صادق سازشی حقائق سے پردہ ہٹائیں۔ فاٹا کے ایشو پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔ اقتدار کے بھوکے بے روزگار سیاستدان ملک میں افراتفری پیدا کر رہے ہیںسیاسی نظام کو لاحق خطرات کے سد باب کے لئے جمہوری قوتیں جمہوریت کی بقاء کیلئے باہمی مشاورت کو یقینی بنائیں موجودہ حکمران صرف زبانی دعووں سے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ملک سے عدم اعتمادی اور افراتفری کی فضا کا خاتمہ کریں عدلیہ اور فوج کے خلاف ن لیگ کا میڈیا سیل مریم صفدر کی قیادت میں جرب زبانی کو روکے انتشار پھلانے کی بجائے امن کو ترجح دیں بدترین مہنگائی اور بے روزگاری لاقانونیت ‘بدامنی اور دہشتگردی ملکی میشت اور غریبوں کیلئے وبال جان بن چکی ہے جس کا خاتمہ بہت ضروری ہے اب عمران خان کو غیر صادق اور غیر امین شخص کا ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کرنا چایئے۔

(جاری ہے)

ن لیگ کے لئے ابھی مشکلات کے پہاڑ بہت ہیں خادم اعلی پنجاب تھوڑی دیر اتنظار کریں بڑی میاں کے ساتھ چھوٹے میاں پورے خاندان سمیت نااہل ہونگے دیکھتے ہیں کہ عمران خان عدالت سے نااہل قرار پانے والے سیکریٹری جنرل کو عہدے سے ہٹاتے ہیں یا نہیں۔ پاکستانی سیاست سے الزام اور انتقام کو خارج کرنا ہو گاجہانگیر ترین کے نااہل ہونے سے عمران خان کی جیب کٹ گئی ہے۔سیاسی جماعتیں اقتدار کی بھوک میں غیر سیاسی قوتوں کی آلہ کار نہ بنیں ملتا ن کے جلسہ عام نے پیپلزپارٹی کے مخالفین کے ہوش اڑا دیاجلسہ عام کی شاندار کامیابی پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ‘سابق گورنر پنجاب وصوبائی صدر پی پی پی مخدوم احمد محمود اور ان کی صوبائی تنظیم دلی مبارک باد کی مستحق ہے ۔