سید ناصر شاہ کی کوئٹہ چرچ واقعہ کی مذمت

اتوار 17 دسمبر 2017 20:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) سندھ کے وزیر وزیر اطلاعات ، محنت و ٹرانسپورٹ سیدناصرحسین شاہ نے کوئٹہ میں عیسائیوں کی عبادتگاہ چرچ میں دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ایسے حملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہیدہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ حکومت سندھ بلوچستان حکومت کو ہر ممکن امداد کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے واقعہ میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاکی ہے۔

متعلقہ عنوان :