حیدرآباد میں سندہ میمن اتحاد کا جلسہ ،سندہ بھر کی ہزاروں کی تعداد میں میمن برادری کی شرکت بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا گیا

اتوار 17 دسمبر 2017 20:33

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) حیدرآباد میں سندہ میمن اتحاد کا جلسہ ،سندہ بھر کی ہزاروں کی تعداد میں میمن برادری کی شرکت بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں راجپوتانہ ہسپتال کے پیچھے میدان پر منعقدہ سندہ میمن اتحاد کے جلسے میں صوبے بھر کی میمن برادری کا بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا گیا، جلسے میں سندہ بھر سے ہزاروں کی تعداد میمن برادری کے لوگوں نے شرکت کی تبدیلی کی نشانی میمن اتحاد جئے میمن کی نعرے بازی کی گئی ،خطاب کرتے ہوئے سندہ میمن اتحاد کے مرکزی رہنما عبداللہ حسین ہارون میمن،حاجی عبدالرزاق میمن ،نصیر میمن ،خمیسو میمن،حبیب الرحمان میمن،آپا سرہیا،آپا افروز،رحیم بخش،ایاز میمن دیگروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے میمن سندھ دھرتی ماں کے وارث ہیں سچ اور حق کی آواز ہے میمن برادری کی صوبے سمیت ملک کے حصول کے لیئے بڑی لازوال قربانیاں شامل ہیں لیکن بدقسمتی سے میمن برادری وڈیرے سرمائیدارجاگیرداروں کے ہاتھوں یرغمال ہے لیکن اب میمن برادری کو سجاگ ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کے غلامی کی زنجیریں توڑ کر مفاد پرست وڈیریجاگیرداروں کا مقابلہ کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کیکسی صورت میں عوامی حقوق پر سودے بازی نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کے سندہ میمن اتحاد کے بننے کے بعد سندہ بھر میں کوئی میمن یا دیگرمظلوم قوم اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھے ہر مشکل حالات میں میمن برادری کے فلاح و بہبود کے لیئے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا اور کسی سے ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی انہوں نے کہا کے سندہ میمن اتحاد ایک طوفان ہے جس کا جذبہ جنون الیکشن میں ظاہرہوگا انشا اللہ عوام دشمنوں سے بھرپور مقابلہ کیا جائے گاانہوں نے کہا کیمیمن برادری آپس میں متحد ہوکر رہے انشا اللہ سال 2018 الیکشن میں صوبے بھر میں میمن اتحاد کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے انہوں نے کہا کے عوام کے مخالفین نے ہمیشہ اجارہ داری قائم کرکے عوام کے حقوق پہ ڈاکہ ڈالا ہے لیکن اب کسی صورت میں ایسے نہیں ہونے دیا جا ئے گا ،جلسے میں ھالا سے نصیر میمن ،گلزار،حمید اللہ ،عمیرکی قیادت میں سینکڑوں افراد نے ریلی میں شرکت کی ،جلسے میں اسکول کے بچوں نے ٹیبلوز پیش کئے اس موقعے پر کئی ہیروئنچی ہالا کے نوجوان طہا میمن سمیت نصف درجن سے زائد افراد کے موبائیل چوری ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :