ہالا میں مٹیاری قومی شاہراہ پر تیز رفتار بس الٹنے سے 20مسافر زخمی ہوگئے

اتوار 17 دسمبر 2017 20:33

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) ہالا میں مٹیاری قومی شاہراہ پر تیز رفتار بس الٹنے سے 20مسافر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مٹیاری قومی شاہراہ پر نوابشاہ سے حیدرآباد جانے والی تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی 20سے زائد مسافر زخمی ہوگئے جن میں محمدحسن لالی،نکتی،رام چند،ارسلان، محمد بخش،شاھین کاکا،جان محمد واڈھو، محمد شریف،ابھراہیم،ولی محمد میمن دیگرشامل ہیں زخمیوں میں تین کی تشویشناک حالت ہونے سے انہیں سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :