Live Updates

عمران خان کواہل قراردیا جانے والے سپریم کورٹ کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے ، صوبائی وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار

اتوار 17 دسمبر 2017 20:33

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر قانون ضیاء ُ الحسن لنجار نے گائوں فیض آبادمیں اپنے کوآرڈینٹرفیض اکیڈمی کے رہنما ء نوازعلی ڈومکی کے بھائی چیف ایڈیٹرمساوات اخباراختیارعلی ڈومکی کے فاتحہ خوانی کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کواہل قراردیا جانے والے سپریم کورٹ کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے ،عمران خان نے اپنے اثاثے چھپائے جوآئین کے شق 62اور63کے زمرے میں آتا ہے اسمبلیاں اپنی مدت مکمل کریں گی2018کے انتخاب میں پی پی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی انکاکہناتھاکے سندھ پولیس کے پی کے پولیس سے بہترکام کررہی ہے سندھ میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے سندھ میں اغوا،لوٹ مار سمیت دیگروارداتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات