آغا تیمور خان پٹھان نین پیپلز پارٹی چھوڑ کر خود کو کنویں میں پھنک دیا ہے، رکن سندھ اسمبلی امتیاز شیخ

آنے والے انتخابات میں اس سے بھرپور مقابلہ کروں گا اور کامیاب ہوکر دکھائوں گا ، شکارپور پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو

اتوار 17 دسمبر 2017 20:32

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) ایم پی اے امتیاز احمد شیخ نے کہاہے کہ آغا تیمور خان پٹھان نے پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑ کر خود کو کنویں میں پھنک دیا ہے اب اس کو اپنی حیثیت پتہ چل جائے گی کہ پی پی پی کے بغیر اس کی کیا حیثیت ہے ، آنے والے انتخابات میں اس سے بھرپور مقابلہ کروں گا اور کامیاب ہوکر دکھائوں گا ،ان خیالات کااظہار انہو ں نے گذشتہ روز شکارپور پریس کلب پہنچ کرصحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا ، اس موقعے پر انہو ں نے سندھ حکومت کی جانب سے شکارپور پریس کلب کے لیے 10 لاکھ روپیوں کی منظور شدہ گرانڈ کا چیک پریس کلب کے صدر سوڈھو جیمس کو دیا ، امتیاز احمد شیخ نے کہاکہ آغا تیمور خان پٹھان جتنا وقت بھی پی پی پی میں رہا اس کو بہت زیادہ فنڈ بھی ملتے رہے مگر اس نے شہر کے لیے کچھ نہیں کیا ، وہ لوگوں سے میل میلاپ بھی نہیں کرتا تھا اور اپنی نااہلی کے باعث لوگوں کا پریشر برادشت نہ کرسکا اور پارٹی چھوڑ دی جبکہ مجھے سمیت قیادت پر نظر انداز کرنے کا الزام بے بنیاد ہے اور وہ خواہ مخواہ خود کو مظلوم بنا کر پیش کررہا ہے ، انہو ںنے کہاکہ آغا تیمور خان پٹھان نے ہمیشہ پارٹی پالیسیوں سے انحرافی کی ہے بلدیا تی انتخابات میں بھی انہوں نے ایسا کیا جبکہ ضمنی انتخابات میں انہوں نے کھلے نمونے میر ی مخالفت کی اور قیادت کو نظر انداز کردیا اور ان کا شکارپور میں اپنی پارٹی مخالفین کے ساتھ قریبی تعلقات رہے ،انہو ں نے کہاکہ آغا تیمور خان پٹھان جس پارٹی یا اتحاد میں جارہا ہے نہ تو اس کا منشور ہے اور نہ ہی لیڈر ہے جبکہ جے ڈی اے صرف ایک وڈیرکا اتحاد ہے ، انہو ں نے کہاکہ شکارپور کی یہ سیٹ پی پی پی کی ہے اور عوام بھی ان کے ساتھ ہے ، انہوں نے کہاکہ میں نے پی پی پی میں آنے کے بعد تھوڑے عرصے میں شکارپور شہر کے اندر جو کام کروائے ہیں وہ عوام اور قیادت کے سامنے ہیں ، میونسپل چیئرمین کے بابت انہوںنے کہاکہ انہو ںنے بھی پارٹی پالیسی کے خلاف ورزی کی ہے اور اس کا فیصلہ قیادت ہی کرے گی جو کہ میں قبول ہوگا ، انہو ں نے کہاکہ انتخابات میں ابھی کافی وقت پڑا ہے اور کئی نئی صف بندیاں ہونگی ، انہوں نے سابق ایم این اے ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی کی جانب سے دیے گئے بیان کے جواب میں کہاکہ وہ صرف جھوٹے الزامات کے سواء کوئی بھی سیاست نہیں کررہے ہیں وہ بھی شکارپور کا منتخب ایم این اے رہا ہے جبکہ اب بھی ا ن کی پارٹی وفاق میں نواز لیگ کی اتحادی ہے وہ خود شہریوں کو بتائیں کہ انہوں نے شہر کی بہتری کے لیے کیا کیا ہے شکارپور کا عوام اچھی طرح جانتے ہوئے کون شہر کی بہتری کے لیے کوشش کررہا ہے اور آن والے انتخابات میں وہ خود فیصلہ کریں گے ، اس موقعے پر صدر پریس کلب سوڈھو جیمس ، جنرل سیکریٹری رحیم بخش جمالی ، خزانچی عبدالسلام انڑ نے امتیا ز احمد شیخ کا شکریہ ادا کیا جبکہ تقریب میں سینئر صحافی ایاز منگی ، رحمت اللہ سومرو ، غلام مرتضی ابڑ و، سلطان رند ، نذیر احمد قریشی ، آغا یونس ، آغا بابر ، عتیق دکڑ ، عمران بروہی ، نادر بلوچ ، غلام قادر عباسی اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :