دشمن سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے میں مصروف ہیں، جماعت اسلامی بلوچستان

اتوار 17 دسمبر 2017 20:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی بیان میں کوئٹہ چرچ دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین ولواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دشمن سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے میں مصروف ہیں۔جماعت اسلامی ملک میں ہرقسم کی دہشت گردی کی بھرپور اندازمیں مذمت کرتی ہے۔

صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ وپشاور میں دہشت گردی کے پے درپے واقعات قابل مذمت وقابل افسوس ہے حکومت غفلت وکوتاہی سے نکل کر الرٹ رہے تاکہ عوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنائی جائیں۔ سیکورٹی ہائی الرٹ ہونے کے باوجود عوام کی جان ومال محفوظ نہ ہوناسوالیہ نشان ہے۔ حکومت اورعوام ملکر اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

اسلام نے ایک انسان کی جان لینے کو انسانیت کی جان لیناقراردیا ہے انسانیت دشمنوں کی دہشت گردی کی مذمت ملک کے ہر طبقہ فکر کر رہے ہیں ۔پاکستان میں دہشتگردی کو بھارت،اسرائیل اور امریکی گٹھ جوڑ مکمل سپورٹ کررہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدیدٹیکنالوجی اور بے دریغ وسائل فراہم کرنے کے باوجود صوبے میں جرائم کی شرح میں کسی قسم کی کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔

قومی میڈیا میں آئے روز ڈکیتی،راہزنی اور قتل وغارت گری کے خبریں سامنے آتی رہتی ہیں مگر ان کے سدباب کے لیے کچھ نہیں کیاجاتا۔انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے کے ڈیڑھ کروڑ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کریںعوام وسیکورٹی فورسزاور حکومت ملکر مخلصانہ جدوجہد کریں تواسلام وملت دشمن دہشت گرد لازمی ناکام ہوں گے۔دریں اثناء جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ سیاسی کمیٹی کے صدر عبدالغفارمدنی کاکڑ،ریاض مسیح نے بھی چرچ واقعے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :