انسانیت دشمنوں نے چرچ میں عبادت کرنے والوں کو نشانہ بناکر اپنی فطری درندگی کا ثبوت دیا ہے،کوئٹہ یکجہتی کونسل

اتوار 17 دسمبر 2017 20:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) کوئٹہ یکجہتی کونسل کے جاری کردہ بیان میں زرغون روڈ پر واقع اقلیتی برادری کی عبادت گاہ کو دہشگردی کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انسانیت دشمنوں نے چرچ میں عبادت کرنے والوں کو نشانہ بناکر اپنی فطری درندگی کا ثبوت دیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جایے کم پے کوئٹہ میں آباد تمام اقوم صدیوں سے باہمی اتحاد اور اتفاق سے رہ رہے ہیں جن کو دہشگردی کے زریعے ایک دوسرے سے دور کرنے کی کوشش کی گئی گئی بیان میں کہا گیا ہے کہ چرچ میں داخل ہوکر تباہی کے منصوبے کو ڈیوٹی پر مامور پولیس کے جانباز اہلکاروں نے جس طرح ناکام بنایا وہ قوم کیلے باعث فخر ہے پولیس،ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور پاک فوج کے جوانوں نے بروقت کاروائی کرکے کرسمس کی خوشیاں ماند کرنے والوں کے عزائم ناکام بنایا عوام ًاپس کے اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے ملک دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے۔

متعلقہ عنوان :