کوئٹہ میں چرچ پردہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے ،واقعہ پرتین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں،آغا رحیم جعفری

اتوار 17 دسمبر 2017 20:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) تحفظ عزاداری کونسل پاکستان کے چیئرمین آغا رحیم جعفری نے چرچ پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعہ پر 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں رحیم جعفری نے کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر چرچ پر خود کش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میںقیمتی جانوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو جان و مال کا تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ایسی بزدلانہ کارروائیاں کرکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن عوام سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملکر انکے مذموم عزائم کو ناکام بنادیں گے۔ انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاء کرتے ہوئے تحفظ عزاداری کونسل پاکستان کی جانب سے 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :