دہشت گردی کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی

اتوار 17 دسمبر 2017 20:31

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء)چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی نے اپنے بیاں میں زرغون روڈ چرچ خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردوں کی بزدلانہ اقدام قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گر د ی کے خلاف سیکورٹی فورسز کی موثر حکمت عمل کے باعث دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر بے گناہ اقلیتی برادری کو ٹارگٹ کا نشانہ بنایا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم اور پاک فوج ایک پیج پر متحد ہیں انہوں نے کوئٹہ چرچ پر خودکش دھماکے میںجاںبحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم اقلیتی برادری کے دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں آخر میں انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت تابی کی دعا کی ہے۔