کوئٹہ میں دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے ،میر دوستین خان ڈومکی

قیام امن کیلئے بے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا،اقلیتی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں

اتوار 17 دسمبر 2017 20:31

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) سابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنا لوجی میر دوستین خان ڈومکی نے کوئٹہ میں چرچ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے ،قیام امن کیلئے بے گناہوں کے خون رائیگاں نہیں جائیں گی،اقلیتی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،سیکورٹی فورسز نے ملک میں دہشت گردوں کی جڑوں کو کمزور کردیا ہے جس کی وجہ سے بچے کچے دہشت گرد بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،جب تک ایک بھی دہشت گرد ملک میں باقی ہے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ زرغون روڈ چرچ پر ہونے والے بزدلانہ خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے عوام کے تعاون کے ساتھ دہشت گردوں کا قلع قمع کردیا ہے اور دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہوکراب بے گناہ لوگوں کو ٹارگٹ کا نشانہ بنا رہے ہیں جو بزدلانہ فعل ہے انہوں نے کہا قیام امن کے لیے بے گناہ لوگوں کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں خود کش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے معصوم اور بے گناہ لوگوںکی انتہائی افسوس ہے اور اس دکھ کے گھڑی میں ہم اقلیتی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں،انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورجب تک ایک بھی دہشت گرد ملک میں باقی ہے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے اور دہشت گردی کے خلاف کاروائی جاری ہے گی انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث ملزمان اور سہولت کاروں کو گرفتار کے کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :