خصوصی افراد جسمانی معذوری کے باوجود غیر معمولی کارہائے نمایاں سر انجام دے سکتے ہیں‘سید رضا علی گیلانی

حکومت نے تعلیم سے لے کر روزگار کے مواقع تک خصوصی افراد کی مدد کیلئے پالیسیز مرتب کی ہیں‘صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن

اتوار 17 دسمبر 2017 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد جسمانی معذوری کے باوجود غیر معمولی کارہائے نمایاں سر انجام دے سکتے ہیں،معذور افرادمعاشرے کا کارآمدحصہ ہیں اور انہیں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے ہر ممکن مواقع فراہم کیے جانے چاہییں، ملکی ترقی میں خصوصی طلباء کی صلاحیتوں سے بھی اسی طرح استفادہ کرنا ہو گا جس طرح دیگر طلباء کا کردار اہم ہے۔

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے ان خیا لات کا اظہار اتوار کو چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں پیس ٹو لائف ویلفئیر فائونڈیشن کے قیام کو دس سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں اخوت فائونڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب ، ڈاکٹر خالد جمیل اور چئیر مین پیس ٹو لائف ویلفئیر فائونڈیشن وقاص احمد کے علاوہ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افرادکی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرصوبائی وزیر نے چودہ(14) معذور و مستحق افرادمیں وہیل چئیرز بھی تقسیم کی گئیں۔ اپنے خطاب میں سید رضا علی گیلانی کا کہنا تھا کہ معذور افراد بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں جن کی کھوج ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعلیم سے لے کر روزگار کے مواقع تک خصوصی افراد کی مدد کیلئے پالیسیز مرتب کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام دفاتر و اداروں میں ویل چئیرز استعمال کرنے والے خصوصی افراد کیلئے ریمپ کی سہولت لازم قرار دی گئی ہے جس پر عمل یقینی بنایا جائے۔

تقریب سے خطاب میںاخوت فائونڈیشن کے سربراہ جناب ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ اللہ رب العزت اپنے پسندیدہ لوگوں کو عوام کی خدمت کے لیے پسند کرتا ہے۔انہوں نے اس امر کو سراہا کہ ادارے کے تمام اراکین بشمول چئیر مین بغیر کسی تنخواہ کے معذور و مستحق افرادکی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :