Live Updates

آئندہ انتخابات میں شریف خاندان کو شکست دیکر اڈیالہ جیل میں بند کرینگے ،ْ عمران خان

سابق وزیراعظم نواز شریف قوم کے مجرم اور بزدل ہیں ،ْ عدلیہ کے خلاف تحریک نہیں چلا سکتے ،ْ ن لیگ جسٹس عبدالقیوم والی عدلیہ چاہتی ہے جسے شہباز شریف فون پر فیصلے لکھواتے تھے ،ْکوئٹہ میں چرچ پر دہشت گرد حملہ پر افسوس ہے ،ْ نبوت قانون بدلنے کی کیوں کوشش کی گئی اور کس کو خوش کرنا تھا اسحاق ڈار کو بیرون ملک جانے دینے پر شاہد خاقان عباسی پر کیس بننا چاہئے ،ْ جلسے سے خطاب اوکاڑہ کے عوام حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے عمران خان کے ساتھ ہونگے ،ْ شاہ محمود قریشی

اتوار 17 دسمبر 2017 20:30

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں شریف خاندان کو شکست دیکر اڈیالہ جیل میں بند کرینگے ،ْ سابق وزیراعظم نواز شریف قوم کے مجرم اور بزدل ہیں ،ْ عدلیہ کے خلاف تحریک نہیں چلا سکتے ،ْ ن لیگ جسٹس عبدالقیوم والی عدلیہ چاہتی ہے جسے شہباز شریف فون پر فیصلے لکھواتے تھے ،ْکوئٹہ میں چرچ پر دہشت گرد حملہ پر افسوس ہے ،ْ نبوت قانون بدلنے کی کیوں کوشش کی گئی اور کس کو خوش کرنا تھا اسحاق ڈار کو بیرون ملک جانے دینے پر شاہد خاقان عباسی پر کیس بننا چاہئے ۔

وہ اتوار کو اوکاڑہ اسٹیڈیم کے فٹ بال گرائونڈ میں ایک بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران کر رہے تھے۔ جلسہ سے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی ، سید صمصام علی شاہ بخاری ، محمد اشرف خاں سوہنا ، رائو حسن سکندر ، ضلعی صدر طارق ارشاد نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ موٹو گینگ نے جس طرح کی زبان استعمال کی اس کی کوئی فکر نہیں ہے ،ْ چھوٹو گینگ لوگوں کو لوٹتا تھا ،ْموٹو گینگ کرپٹ خاندان کو بچانے کیلئے نکلا تھا ،ْہم چوروں کا مقابلہ کرینگے اور اب مقابلہ کرنے کا وقت بھی آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کس کس کے خلاف تحریک چلائوگی ۔ بینکوں سے قرضے لیکر معاف کروالئے ۔ حکومت میں آکر بارہ سے 30فیکٹریاں بنا لیں انہوںنے کہاکہ نواز شریف کہتا ہے کہ وہ پاکستان کی عدلیہ کے خلاف تحریک چلائیگا ،ْبزدل تحریک نہیں چلایا کرتے ۔ عمران خان نے کہا کہ پرویز مشرف نے جب نواز شریف کو جیل میں ڈالا تو وہ معاہدہ کرکے خاندان سمیت باہر چلا گیا لیکن کسی نے تحریک نہیں چلائی ۔

انہوں نے کہاکہ میں کبھی اقتدار میں نہیں رہا ،ْکرپشن تو اقتدار میں ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ کے عوام نے انکا شاندار استقبال کرکے دل جیت لیا ہے۔ انہوں نے سلونی بخاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سلونی بخاری نے سب سے زیادہ پی ٹی آئی کیلئے محنت کی اور برے وقت میں انہوں نے میرا ساتھ دیا ۔ عمران خان نے کہا کہ دس سال پہلے پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت کے غنڈے مجھے پولیس کے حوالے کرنے جا رہے تھے تو سلونی نے مجھے لیجاتے دیکھا تو گاڑی کے سامنے کھڑی ہوگئی۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف رائے ونڈ میں بیٹھے ہو میری باتیں سن لو ،ْ وفاقی حکومت پر تمہارا کٹھ پتلا وزیراعظم بیٹھا ہے ،ْتمام اداروں پر تمہاری حکومت ہے ،ْاسحاق ڈار کو بیرون ملک جانے دینے پر شاہد خاقان عباسی پر کیس بننا چاہئے ،ْ شریف خاندان سے ملکر کرپشن کرتے ہو۔ شریف خاندان اسحاق ڈار سے ڈرتا ہے۔ شاہد خاقان عباسی ملک کے وزیراعظم ہو یا شریف فیملی کے درباری انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی کا فاٹا کو متنازع علاقہ قرار دینا صحیح نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے نیب میں ایمپائر رکھے ہوئے ہیں جو انہیں بچاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں جس جلسے میں بھی جائوں وہاں ڈیزل ڈیزل کی آوازیں شروع ہو جاتی ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بھی شریف خاندان کی کرپشن میں شریک ہیں ۔عمران خان نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب پرانی باتیں نہ کریں پہلے ہی جمائما کے ساتھ بہت کچھ ہوچکا شریف خاندان نے جمائما کو بہت تنگ کیا اور اس کا دل دکھایا۔

انہوں نے اس پر جھوٹے الزامات ہی نہیں بلکہ جھوٹا مقدمہ بھی بنایا۔ عمران خان نے کہا کہ اگر آج عدالت نواز شریف کو بری کردے تو نوازشریف اسی عدالت کی تعریف کریں گے۔عمران خان نے الزام عائد کیا کہ (ن )لیگ جسٹس عبدالقیوم والی عدلیہ چاہتی ہے جسے شہباز شریف فون پر فیصلے لکھواتے تھے۔عمران خان نے کہا کہ آپ اپنے اور میرے کیس کا موازنہ کررہے تھے، میں کبھی آج تک اقتدار میں نہیں رہا، کرپشن اقتدار میں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار سال سے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ہے، وہاں کے لوگوں سے پوچھیں کہ کیا عمران خان نے ایک فیکٹری بھی لگائی، خیبر پنک سے قرضہ لیا، رشتہ داروں کو نوازا، سفارشیں کیں یا نوکریاں لگوائیں، ایک چیز ثابت کردیں، میں سیاست چھوڑ دوں گا۔تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اپنی نااہلی کیس کے دوران انہوں نے 60 دستاویزات پیش کیں جبکہ نواز شریف نے اپنے کیس میں صرف ایک قطری کا خط پیش کیا جو کہ ایک فراڈ تھا۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق سے بھی پوچھوں گا تمہارے پرائزبانڈ کیسے نکلتے تھی خواجہ آصف سے بھی 15 لاکھ روپے جو دبئی سے لیتے ہیں اس کا پوچھوں گا۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران کے حق میں آنے والا فیصلہ آسانی سے ہضم نہیں ہورہا نواز شریف کہتا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ کے تحریک چلائونگا۔ نواز شریف تحریک کی آڑ میں ملک کے جمہوری نظام پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ نے فیصلہ کرنا ہے کہ مستقبل کی سیا ست کی صف بندی کس کے ساتھ کرنی ہے۔ اوکاڑہ کے عوام حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے عمران خان کے ساتھ ہونگے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات