دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت ، تمام سیاسی جماعتوں ،قوم اور مسلح افواج نے ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کیا بچے کھچے دہشت گردوں کا بھی جلد خاتمہ ہو جائے گا فا ٹا کا معاملہ سیاست کی نظر نہیں نہیں ہو نے دینگے آئندہ چند دنوں میں یہ حل ہو جائے گا 99ء سے لیکر 2013ء تک ملک ایک آمر اور پیپلز پارٹی کی حکومت رہی ان کے ادوار میں ملک ترقی کرنے کی بجائے ملک بدترین معاشی اقتصادی ، توانائی کے بحران اور دہشت گردی کا شکار رہا کسی نے بھی کو ئی کام نہیں کیا جبکہ اس کے برعکس ہماری حکومت نے ساڑھے چار سالوں میں جو کام کئے اور جس طرح ملک کو درپیش مسائل ،توانا ئی بحران کو حل کرنے کے ساتھ دہشت گردی سے نجات دلا کر ملک کوترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرکے امن کا گہوارہ بنا یا س کی مثال ملکی تاریخ میں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی مسلم لیگ (ن) کی سیاست پر یقین رکھتی ہے آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) اپنیکارکردگی کی بنیاد پر کا میابی حاصل کرے گی

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریبات سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

اتوار 17 دسمبر 2017 20:18

شیخوپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت ، تمام سیاسی جماعتوں ،قوم اور مسلح افواج نے ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کیا بچے کھچے دہشت گردوں کا بھی جلد خاتمہ ہو جائے گا فا ٹا کا معاملہ سیاست کی نظر نہیں نہیں ہو نے دینگے آئندہ چند دنوں میں یہ حل ہو جائے گا 99ء سے لیکر 2013ء تک ملک ایک آمر اور پیپلز پارٹی کی حکومت رہی ان کے ادوار میں ملک ترقی کرنے کی بجائے ملک بدترین معاشی اقتصادی ، توانائی کے بحران اور دہشت گردی کا شکار رہا کسی نے بھی کو ئی کام نہیں کیا جبکہ اس کے برعکس ہماری حکومت نے ساڑھے چار سالوں میں جو کام کئے اور جس طرح ملک کو درپیش مسائل ،توانا ئی بحران کو حل کرنے کے ساتھ دہشت گردی سے نجات دلا کر ملک کوترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرکے امن کا گہوارہ بنا یا س کی مثال ملکی تاریخ میں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی مسلم لیگ (ن) کی سیاست پر یقین رکھتی ہے آئندہ عام نتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) اپنی کرکردگی کی بنیادملک گیر کا میابی حاصل کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 132کے علاقہ امامیہ کالونی میں حیدری روڈپر فراہمی سوئی گیس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریبات سے خطاب اور ذرائع ابلا غ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر پیر اشرف رسول ایم پی اے ، چیئر مین ایم سی فیروزوالہ چودھری فریاد بہادر، تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) ھاضی مظفر احمد ظفر، میڈ یا کو آرڈینٹر ندیم گو رایہ سمیت دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت مقررہ پر ہی ہو نگے حکومت کو گھر بھیجنے والوں کی حسر ت دل میں رہ جا ئے گی مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت الیکشن 2018ء میں ایک بار پھر دو تہا ئی اکثریت سے کا میابی حاصل کرے گی علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) مینارٹی ونگ ضلع شیخوپورہ کے زیر اہتمام ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری وسیم انجم سندھو کے ڈیر ہ نظام پور ڈھاکہ میں کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا کہ نوازشریف ملک سے با ہر نہیں ملک کے اندر بیٹھ کر سیاست کرینگے مخالفین ہمیں مشورے دینے کی بجا ئے اپنا خیال کریں کیونکہ اب ان کی اپنی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے کو ئی ادراہ آئین و قانوں سے باہر نکلے گا تو سوال اٹھے گا بند کمروں میں سازشوں کا چلن ختم اور ووٹ کاتقدس اور حق رائے دہی کے فیصلے تسلیم کرنا ہو نگے کسی بھی ادارے کو ریڈ لا ئن کراس نہیں کرنی چا ہئے یہی ملک وقوم کے مفاد میں ہو گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا قانون اور معیار سب کے لئے ایک جیسا ہو نا چا ہئے عمران خان کی آف شور کمپنی کو کیوں تسلیم کیا گیا نو از شریف اور عمران خاں کے لئے معیار انصاف الگ الگ کیوں ہے اب نواز شریف تو پوچھیں گے کہ مجھے کیوں نکالہ گیا جب تک انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہونگے ٖفیصلوں کو عوام تسلیم نہیں کرینگے اور آئینی ماہرین کی تنقید بھی ضرور ہو گی انہوں نے کہا کہ ما ضی میں ایک نیازی نے دشمن کے سامنے ہتھیار ڈال کر پوری قو م کا سر شرم سے جھکا دیا اور آج ایک اور نیازی ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے قوم ملک میں انرکی پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کا محاسبہ کریگی اور دھرنوں انتشار ، توڑ پھوڑ کی سیاست کے علمبرداروں کو الیکشن 2013ء میں اپنے ووٹ کی پرچی سے نشان عبرت بنائے گی تقریب میں کو ئٹہ چرچ دھماکے کی شدید مذمت کی اور اس موقع پر سانحہ میں جانبحق ہو نیوالوں کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :