Live Updates

عمران خان ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ کو تلاشی دینے کے بعد سرخرو ہوئے ہیں ،ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

اتوار 17 دسمبر 2017 20:17

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما و ممبر سی ای سی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ کو تلاشی دینے کے بعد سرخرو ہوئے ہیں پی ٹی آئی کے مخالفین کے ترکش کا آخری تیر بھی کارگر نہ ہوا اور تمام پارٹیوں میں پی ٹی آئی ایسے نکھر کر اور ممتاز ہوکر سامنے آئی ہے جیسے اندھیری رات کے بعد سورج چمکتا ہے عمران خان کے حق میں آنیوالے فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ سانچ کو آنچ نہیں اور یہ بھی کہ عمران خان ہی قوم کا اصلی لیڈر ہے کیونکہ صاف کردار اور رول ماڈل ہی اس منصب کا حق دار ہوتا ہے پی ٹی آئی ورکرز اور اس سے محبت کرنیوالے اب اور شرح صدکے ساتھ اس کے ہمراہ کھڑے ہیں ڈٹے رہو عمران خان ہم تمہارے ساتھ ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :