نصیرآباد،اے پی ایس سانحہ کو ہم کبھی بھی نہیں بھول سکتے ، محترمہ کشور نواز جتک

ہمارے پھول جیسے طلبہ اور اساتذہ کو شہید کرکے ملک و قوم دشمن عناصر نے ہمارے عزائم اور جزبوں کو اور بڑھایا ہے،وزیر اعلی کے معاون برائے حج اور جیل خانہ جات

اتوار 17 دسمبر 2017 20:16

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) وزیر اعلی کے معاون برائے حج اور جیل خانہ جات محترمہ کشور نواز جتک نے کہا ہے کہ 16 دسمبر 2014 کو ہونے والا اے پی ایس سانحہ کو ہم کبھی بھی نہیں بھول سکتے ہمارے پھول جیسے طلبہ اور اساتذہ کو شہید کرکے ملک و قوم دشمن عناصر نے ہمارے عزائم اور جزبوں کو اور بڑھایا ہے اے پی ایس سانحہ کو تین عرصہ گذر چکا ہے لیکن انکی یاد صبح نوع کی طرح ہماری دلوں میں ہے ہر قسم کی دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کے لئے ہماری سیکورٹی کی خدمات سے انکار ممکن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا محترمہ کشور نواز جتک نے کہا کہ 16 دسمبر 2014 کو اے پی ایس سانحہ 148 طلبہ اور چند اسا تذہ کو شہید کرکے ملک سے تعلیم کی بنیادیں کھوکھلا کرنے کی جو ناکام کوشش کیا گیا وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں قتل و غارت یا کسی قسم کی دہشت گردی سے ملک کی بنیادیں کمزور کرنے کا منصوبہ بندی ہو ان سب کو ہماری پاک افواج منہ توڑ جواب دینے کا حوصلہ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ 21 کروڑ عوام اپنے پاک فوج جوانوں اور سیکورٹی کے ساتھ ہیں پاکستان ایک مسلم ملک ہے یہاں کا عوام پر امن ہیں عالمی سطح پر ملک دشمن عناصر قوتوں کے تمام حربوں کو ناکام کرنے کے لئے اپنے فوج کے شانہ بشانہ کھڑا رہنا ہر ذی شعور محب وطن کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ اے پی ایس سانحہ کی قربانیوں سے دہشت گردی کی جڑیں کھوکھلا ہوکر رہ گء ہیں ہر طرف ملک میں امن اور آشتی کا دور دورہ ہے۔