اسلام آباد، شہر بھر میں شیشہ سنٹرز کے خلاف کارروائیاں تیز

تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں 5 شیشہ سنٹرز پر چھاپے، 55 شیشہ حقہ برآمد ، 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

اتوار 17 دسمبر 2017 20:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) اسلام آباد انتظامیہ اور وفاقی پولیس نے شہر بھر میں شیشہ سنٹرز کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔ تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں 5 شیشہ سنٹرز پر چھاپے میں 55 شیشہ حقہ برآمد کرتے ہوئے 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے اسلام آباد انتظامیہ کے ہمراہ تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں 5 شیشہ سنٹرز پر چھاپے مارے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر رورل ڈاکٹر وقار علی خان، ایس ڈی پی او سہالہ ASP احمد ارسلان اور مجسٹریٹ سیکرٹریٹ عبدالہادی بھی چھاپوں کے دوران پولیس کے ہمراہ تھے۔ چھاپوں میں 5 شیشہ سنٹرز سے 8 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ 55 شیشہ حقے بھی جائے وقوعہ سے برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کو تھانہ لوہی بھیر منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آئی بی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کی ہدایت پر شہر بھر میں شیشہ سنٹرز پر کارروائی کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی شہر کے مختلف علاقوں میں شیشہ سنٹرز کے خلاف کارروائی کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :