مریدکے، کوئٹہ میں مسیحی عبادت گاہ کو نشانہ بنانے اور بے گناہ افرا د کو موت کے گھاٹ اتارنے والے درندے ہیں،وفاقی وزیررانا تنویر حسین

اتوار 17 دسمبر 2017 20:13

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) دہشت گردوں کی جانب سے کوئٹہ میں مسیحی عبادت گاہ کو نشانہ بنانے اور بے گناہ افرا د کو موت کے گھاٹ اتارنے والے درندے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ایسے درندوں کے سرپرست اور سہولت کار دنیا اور آخرت میں بھی رسو ا ہو ں گے۔

(جاری ہے)

باتوں کا اظہاروفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین، مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا افضال حسین، چیئر مین ضلع کونسل شیخوپورہ رانا احمد عتیق انور، چیئر مین بلدیہ مریدکے شیخ شبیر احمد اور کوارڈی نیٹر ایم این اے سید اعجاز الحسن شیرازی نے اپنے ایک بیان میںکیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے کسی صورت انسان کہلانے کے حق دار نہیں اور ہماری مسلح افواج ایسے درندہ صفت افراد کا قلع قمع کرکے ہی دم لیں گی۔

متعلقہ عنوان :