امریکی اسمبلی اور سینٹ کو چاہئے کہ وہ ٹرمپ کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کردے،علامہ سید ضیاء اللهشاہ بخاری

اتوار 17 دسمبر 2017 20:13

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) مرکزی امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ سید ضیاء اللهشاہ بخاری نے یہاں ہائوسنگ کالونی میں مرکزی سیکریٹری اطلاعات عامر وسیم سندھو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ بنانے کے اعلان نے جہاں پوری دنیا میں ہلچل مچادی ہے وہاںاس سے امت مسلمہ بیدار اور متحرک بھی ہوئی ہے ۔

بیت المقدس مسلمانوںکا قبلہ اول اور آسمانی مذاہب کا مرکز ہے ۔امریکی اسمبلی اور سینٹ کو بھی چاہئے کہ وہ ٹرمپ کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کردے تاکہ دنیا میں یہ پیغام جائے کہ امریکی اسمبلی اور سینٹ انصاف پسند ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے اعلان سے پوری دنیا میں نفرت کا لاوا ابھرا ہے اور اس سے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف بھی مسائل کھڑے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان حالات میں دنیا بھر کے مسلمان ممالک بالخصوص سعودی عرب، قطر اور ایران کو چاہئے کہ وہ اپنے اختلافات کو ختم کرکے اپنی صفوں میں اتحاد پیداکریں۔اس ضمن میں انہوں نے پاکستانی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے مسلم ممالک کے مابین پائی جانے والی غلط فہمیوں کودورکرنے کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو بھی سراہا۔علامہ سید ضیا ء اللهشاہ بخاری نے اس موقع پر پاکستانی عدالتوں کی جانب سے انصاف پر مبنی فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کسی بھی سوسائٹی کے استحکام کے لئے وہاں پر انصاف فراہم کیا جانا بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ہماری عدلیہ نے جس انداز میں فیصلے کئے ہیں اس سے عوام میں عدلیہ کا بول بالا ہواہے

متعلقہ عنوان :