بابا حیدرزمان(آج)فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کے حوالہ سے اہم پریس کانفرنس کریںگے

اتوار 17 دسمبر 2017 20:12

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء)تحریک صوبہ ہزار کے چیئرمین بابا حیدرزمان(آج)سوموار کوفاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کے حوالہ سے آج اہم پریس کانفرنس کریںگے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کے حوالہ سے تحریک صوبہ ہزارہ کے پبلک سیکرٹریٹ جناح روڈ پر تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنماء سلطان العارفین کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میںتحریک صوبہ ہزارہ کے کارکنوں راجہ شہزاد کیانی،سردار غلام محمد ،سردار محمد جاوید،گل زیب خان،عدیل شیخ،سجاد قریشی اورریاست خان سمیت پارٹی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں پریس کانفرنس کے حوالہ سے باہمی مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کیا گیا۔