ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ دوبتھرمیں کمرے میں گیس لیکج کے باعث خاتون 2بچوں سمیت جاں بحق

اتوار 17 دسمبر 2017 20:12

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ دوبتھرمیں کمرے میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے خاتون 2بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی ۔ گھرانے کا سربراہ عبدالرشید روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تنویر احمد کی ہمشیرہ دوبتھر گاؤں میں اپنی والدہ سے ملنے کے بعدواپس اپنے گھر گئی۔

(جاری ہے)

جسے چھوڑنے کیلئے تنویر احمد کا بیٹا بھی ہمراہ گیا جسے پھوپھی نے اپنے گھر روکنے کی کوشش کی تاہم وہ واپس گھر آگیا۔ اتوار کی صبح اہل خانہ نے رابطہ میں ناکامی پر موقع پر جا کر دیکھا تو صورتحال سامنے آئی۔ جس پر تینوں متاثرین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے کم سن ابراہیم کی عمر صرف تین سال تھی جو شادی کے دس برس پیدا ہوا تھا۔ تینوں متوفیان کو شام چھ بجے نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔ خاندان کا سربراہ عبدالرشید سعودی عرب میں مقیم ہے۔