Live Updates

تحریک انصاف ضلع ملاکنڈ کے سینئر رہنما اکرام اللہ خان آف تھانہ ٹائون کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں

اتوار 17 دسمبر 2017 20:11

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) تحریک انصاف ضلع ملاکنڈ کے سینئر رہنما اکرام اللہ خان آف تھانہ ٹائون کی والدہ ماجدہ بقضائے الٰہی انتقال کر گئیں ہائی سکول میں ادا کی گئی نماز جنارہ میں وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان ایڈوکیٹ رکن قومی اسمبلی جنیداکبر کے علاوہ بلدیاتی نمائندوں پارٹی ورکرزسماجی و سیاسی حلقوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی وہ ملاکنڈ یو نیورسٹی کے اکائوٹینٹ ذاکراللہ ظہور احمد اور محمد عارف کی بھی والدہ جبکہ ڈاکٹر غلام یحییٰ کی بیوہ تھیں مرحومہ کی فاتحہ خوانی محلہ شہیدان کالج روڈ تھانہ میں جاری ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات