ضلع ملاکنڈ میں تین روز پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو گا

جس میں ایک لاکھ35ہزار بچوں کو حفا ظتی قطرے پلائے جائیں گے

اتوار 17 دسمبر 2017 20:11

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) ضلع ملاکنڈ میں تین روز پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز آج سے ہورہا ہے جس میں ایک لاکھ35ہزار بچوں کو حفا ظتی قطرے پلائے جائیں گے ای پی آئی کوارڈینٹر ڈاکٹر مرادعلی نے میڈ یا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہاکہ20,19,18 دسمبر کو ضلع بھر میں چلائی جانے والی اس تین روز پولیو مہم کی کامیابی کیلئی497ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیںجن میں 432مو بائل44فسکڈاور21ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں نگرانی کیلئے 96ایریا سپروائیزز تعینات کئے گئے ہیںجبکہ34 یو نین کونسل میڈیکل آفیسراس مہم کی مانیٹر نگ و رپورٹنگ کریں گے انھوں نے سوسائٹی کے مختلف طبقوں سے تعاون کی اپیل کی

متعلقہ عنوان :