سرگودھا، حکومت کا صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کی خامیوں کو دور کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ

اتوار 17 دسمبر 2017 20:11

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کی خامیوں کو دور کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ان اداروں کا خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا مقصد بلدیاتی اداروں کی سال کی کارکردگی کا جائزہ سربراہوں کی خامیوں اور ہونے والی مبینہ کرپشن کو روکنا ہے۔ 31 دسمبر 2017 کو بلدیاتی اداروں کے وجود میں آئے ایک سال ہو جائے گا، اس ضمن میں حکومت نے متعلقہ محکموں کو خصوصی ٹیمیں بنانے اور بلدیاتی اداروں کو ایک سال کے دوران ہونے والی آمدن اور اخراجات کا ریکارڈ مکمل کرنے اور ان ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی ہی

متعلقہ عنوان :