جیکب آباد ، آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کا تیسرے روز بھی ڈی ایچ او اور سول سرجن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 17 دسمبر 2017 20:10

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء)اے پی سی کی جانب سے تیسرے روز بھی ڈی ایچ او اور سول سرجن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ علامتی بھوک ہڑتال ہٹانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کی جانب سے ڈی ایچ او اور سول سرجن کے خلاف تیسرے روز بھی احتجاجی جلوس نکال کر علامتی بھوک ہڑتال کی گئی جس میں اے پی سی کے صدر شعبا ن ابڑو،عابد سندھی،مختیار علی،محمد حسن ٹالانی،عابد لاشاری،عزیزسیال سجاد لاشاری،مصطفی سنجرانی،ظفر مغل،درش لعل اور دیگر نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ سول ہسپتال کو مذبحة خانہ بنا دیا گیا ہے کروڑوں روپے کے فنڈس میں کرپشن کی گئی ہے مریض ادویات سے محروم ہیںکوئی پرسان حال نہیںکرپشن کی تحقیقات کرکے ڈی ایچ او اور ایم ایس کے خلاف کاروائی کی جائے وزیر اعلی سندھ،وزیر صحت سیکریٹری نوٹیس لیں