جیکب آباد، پولیس ہیڈ کوارٹر میں ایس ایس پی سرفراز نواز شیخ نے عورتوں کی شکایات اور تحفظ کے لئے سیل کا افتتاح کر دیا

جس کا کام عورتوں کو سیا سی سماجی اور معاشرتی سطح پر مضبوط کر نا ہو گا اسی سے معاشرہ ترقی کرے گا، خطاب

اتوار 17 دسمبر 2017 20:10

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) پولیس ہیڈ کوارٹر میں ایس ایس پی نے عورتوں کی شکایات اور تحفظ کے لئے سیل کا افتتاح کیا جس کا کام عورتوں کو سیا سی سماجی اور معاشرتی سطح پر مضبوط کر نا ہو گا اسی سے معاشرہ ترقی کرے گا،ایس ایس پی سرفراز نواز شیخ تفصیلات کے مطابق گزرشتہ روز پولیس ہیڈ کوارٹر میں ایس ایس پی سرفراز نواز شیخ نے عورتوں کی شکایات اور تحفظ کے لئے سیل کا افتتاح کیا اس موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی شرفراز نواز شیخ نے کہا کہ عورتوں کے مسائل حقو ق ہمیشہ زیر بحث رہے ہیںعورتوں پر تشدد کے حوالے سے پاکستان 153ممالک کی فہرست میں 4نمبر پر ہے عورتوں کو حقوق نہ صرف ملک کا آئین بلکہ دین اسلام بھی دیتا ہے عورتوں کو حقوق دینے سے ہی ملک ترقی کرے گا27فیصد عورتیں شوہر کے ظلم کا شکار اور 73فیصد مرد عورتوںکے باہر نکلنے کو غلط سمجھتے ہیںعورت اور مرد کی برابری ضروری ہے عورت کی تعلیم سے پورا کلنبہ مستفید ہو تا ہے بچہ 24گھنٹے ماں کے ساتھ ہو تا ہے اگر ماں پڑھی لکھی ہوگی تو بچے کی اچھی تربیت کرے گی انہوں نے کہا کہ عورتوں کو سیاسی سماجی اور معاشرتی سطح پر مضبوط کرنا ہو گااسی سے معاشرہ اور قوم ترقی کرے گی تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر بلال سلیم ،سماجی رہنما اقبال ڈیتھو،پی ڈی ایس پی ،میر احمد علی بروہی،جان اوڈہانو،لال چند سیتلانی ودیگر نے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :