جیکب آباد،جماعت اسلامی کے دستور میں ان کا عقیدہ کلمہ طیبہ ہے ، پیر خواجہ معین الدین

جماعت اسلامی ملک کی واحد دینی و سیاسی جماعت ہے جو تمام تر تفرقات و خرافات سے بالاتر ہو کر وطن عزیز پاکستان میں خالص نفاذ اسلام کے لیئے اپنے قیام سے آج تک کوشاں ہے،سجادہ نشین درگاہ کوٹ مٹھن

اتوار 17 دسمبر 2017 20:10

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) جماعت اسلامی ملک کی واحد دینی و سیاسی جماعت ہے جو تمام تر تفرقات و خرافات سے بالاتر ہو کر وطن عزیز پاکستان میں خالص نفاذ اسلام کے لیئے اپنے قیام سے آج تک کوشاں ہے۔جماعت اسلامی کے دستور میں ان کا عقیدہ کلمہ طیبہ ہے جس سے کسی پر کفر کے فتوے لگانے کو چھوڑ کر امت کا حقیقی تصور موجود ہے ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین درگاہ کوٹ مٹھن پیر خواجہ معین الدین نے مسجد نور ایمان دفتر جماعت اسلامی جیکب آباد میں منقعدہ ایک نشست میں کیا انکے ہمراہ حافظ نصر اللہ چنہ نائب امیر جماعت اسلامی سندھ و نگراں علماء و مشائخ سندھ موجود تھے جبکہ امیر شہر محمد صالح سومرو، نائب امیر شہر محمد حنیف،نائب امیر ضلع عبد الصمد کٹبار، سابق امیر جماعت اسلامی شہر انجنیئر اعجاز کے علاوہ کارکنان کی اچھی خاصی تعداد شریک تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے اکابریں کو چاہیے کہ وہ ملک میں موجود ایک بہت بڑا طبقہ جن کی وابستگی درگاھوں،خانکاہوں اور صوفیاء کرام سے ہے اپنے تعلقات کو بہتر بناتے ہوئے ان کے اندر جماعت اسلامی کے بارے موجود تحفظات کو دور کرے تاکہ وہ آئیندہ آنے الیکشن میں سیاسی طور پر ان کے ساتھ چل کر اسلامی نظام کے نفاذ میں بھرپور ساتھ دے سکے۔بعد ازاں سوالات و جوابات کی نشست میں پیر صاحب نے موجود تمام شرکاء سے کیے گئے سوالات کا انتہائی مددل و محبت بھرے انداز میں جوابات دیئے۔اس نشست میں نظامت کے فرائض انجنیر اعجاز نے ادا کی

متعلقہ عنوان :