ساہیوال گیسٹرو سے 2افراد جاں بحق،6ہسپتال دا خل 2کی حالت نازک

اتوار 17 دسمبر 2017 20:09

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) گیسٹرو سے دو افراد جاں بحق اور 6افراد وکو ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے جہاں2کی حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

کچی آبادی ساہیوال کے 50سالہ فدا حسین اور ہڑپہ اسٹیشن کے 60سالہ غلام سرور کو گیسٹرو کے سبب بے ہو شی کی حالت میں ایمر جنسی سول ہسپتال لایا گیا مگر دونوں دم توڑ گئے جبکہ دیگر 6افراد کو گیسٹرو کے سبب ہسپتال لایا گیا جہاں گیسٹرو وارڈ میں 2افراد عنایت بی بی اور غلام محمد کی حالت نازک ہے۔شہریوں نے گیسٹرو کے تدارک کے لئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :