ساہیوال، ٹریفک حادثہ 3جاں بحق 8شدید زخمی 3کی حالت نازک

اتوار 17 دسمبر 2017 20:09

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) ضلع ساہیوال میں ٹریفک حادثات کے دوران 3افراد جاں بحق اور 8شدید زخمی ہو گئے جن میں 3کی حالت نازک ہے۔ ساہیوال اولڈ ہڑ پہ روڈ پر چک 100سکس آر کے قریب موٹر سائیکلوں کی ٹکر کے نتیجہ میںرنگ شاہ کا 23سالہ اطہر جاں بحق ہڑ پہ شہر کا 32سالہ زبیر عباس ،28سالہ عزیز اقبال اور اس کا باپ محمد اقبال شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ظفر آباد روڈ پر چک 138نو ایل کے قریب دو مو ٹر سائیکلوں کی ٹکر میں ایک 8سالہ بچہ محمد زبیر،چک 132نو ایل کا محمد جبار اس کا 12سالہ بیٹا شیر محمد اور 40سالہ محمد شفیق شدید زخمی ہو گئے ۔ نور شاہ کچا پکا روڈ پر چک 72فور آر کے قریب خراب کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں فتح شیر کالونی کا 60سالہ غلام سرور جاں بحق ،17سالہ نویداور 32سالہ طفیل شدید زخمی ہو گئے جبکہ نیورو سر جری وارڈ میںعزیز اقبال،شیر محمد بچہ اور عبد لجبار کی حالت نازک ہے تمام زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ہے۔