ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بنائی گئی پرائس کنٹرول کمیٹی بے اثر ،کیونکہ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ تمام لسٹیں بوگس

اتوار 17 دسمبر 2017 20:08

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء)ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بنائی گئی پرائس کنٹرول کمیٹی بے اثر ،کیونکہ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ تمام لسٹیں بوگس ہیں جن پر کوئی سبزی و فروٹ فروش کے علاوہ قصاب اور کریانہ فروش عمل نہیں کرتے جبکہ مارکیٹ کمیٹی میں بیٹھا ایک گروپ حکومت پنجاب کو خوش کرنے کیلئے کیونکہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی مسلم لیگ ن سٹی کے جنرل سیکرٹری ہیں اور جبکہ مارکیٹ کمیٹی کے سٹاف کا اس دفتر پر قبضہ ہے اور وہ تمام غلط ریٹس لکھ کر لسٹوں کا اجر ا کرتے ہیں جس پر کوئی تاجر مال فروخت کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ایک سروے میں سبزی فروشوں اور فروٹ فروشوں کے علاوہ قصابوں نے بتایا کہ ہم صبح آڑھتیوں کی طرف سے نیلام کیا گیا جو سامان لاتے ہیں مارکیٹ کمیٹی اس پر عمل نہ کرتے ہوئے ہمیں دس گیارہ بجے جو پرائس لسٹیں بجھواتی ہے اس پر عجیب طرح کے ریٹس لکھے ہوتے ہیں جن پر ہم فروخت کر کے اپنا نقصان نہیں کر سکتے،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پہلے افسران نیلام عام کے وقت آتے تھے اور تمام اشیاء کے نرخ اپنے نگرانی میں لکھواتے تھے لیکن اب کام ختم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر جہلم کو نیلام عام کے وقت اپنا کوئی افسر بجھوا کر اسے مانٹیر کروا کر ہمیں نقصان سے بچانا ہوگا ۔