ملتان میں کامیاب جلسے نے ثابت کردیا پیپلزپارٹی ہی ملک کی مقبول جماعت ہے،مہرین انور راجہ

اتوار 17 دسمبر 2017 20:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ملتان میں کامیاب جلسے نے ثابت کردیا پیپلزپارٹی ہی ملک کی مقبول جماعت ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کاکئی سالوں سے استحصال ہورہا ہے وہاں کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور دس سالوں سے اقتدار میں رہنے والوں نے وہاں کے عوام کے لئے کچھ نہیں کی ،ملتان میں عوام نے جوش وجذبہ سے پیپلزپارٹی کے جلسہ میں شرکت کی،انہوں نے کہاکہ،پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر شفاف احتساب شروع کرے گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ،عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کریں گے ،جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے ریکارڈ اقدامات کریں گے، یہاں بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی

متعلقہ عنوان :