عوام کو رنگ برنگی ٹرینیں اور پل نہیں چاہیے بلکہ سکول ، یونیورسٹیاں ، ہسپتال ، اور صاف پینے کا پانی چاہیے ، عائشہ احد ملک

اتوار 17 دسمبر 2017 20:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) عائشہ احد ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کو رنگ برنگی ٹرینیں اور پل نہیں چاہیے بلکہ سکول ، یونیورسٹیاں ، ہسپتال ، اور صاف پینے کا پانی چاہیے ، شہباز شریف نے عوام کا اربوں روپے اجاڑ دیا ہے ، غریب عوام بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہے ، شریف برادران کرپشن میں کسی کو بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے ، عائشہ احد ملک نے کہا کہ پنجاب میں کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے جنگل کا قانون ہے ، حکومت کہی بھی نظر نہیں آ رہی ، شریف برادارن ترقی کے نام نہاد دعوے دار وں کی ترقی صوبے میں دور بین سے بھی نظر نہیں آ رہی ، سب سے زیادہ کرپٹ حمزہ شہباز شریف اور شہباشریف کے داماد عمران ہے جنہوں نے سب سے زیادہ لوٹ مار کی ہے ، نیب شریف برادران سے ملی ہوئی ہے ، کرپشن ،لوٹ مار اور کمیشن کے خوری کے بانی شریف برادران ہے ملکی اداروں کو تباہ کر دیا ہے ، حدیبیہ پیپر مل کیس نہ کھولنا سمجھ سے بالاتر ہے ، نیب دس سالوں سے حدیبیہ پیپر مل کی تیاری نہیں کر سکی ، آج نہیں تو کل ان کو جیل جانا ہوگا ، عائشہ احد ملک نے مزید کہا کہ میں آٹھ سالوں سے انصاف کی جنگ لڑی رہی ہوں مجھے انصاف نہیں مل رہا میں جلد آئی جی پنجاب سے خود ملوں گی اور انہیں کہوں گی کہ شریف خاندان کی سیکورٹی کم کر کے مجھے بھی سیکورٹی فراہم کی جائے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں عائشہ احد ملک نے پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما مرحومہ سیدہ سلونی بخاری کی ایثا ل ثواب کے لئے ان کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی میں شرکت کی اور انکے اہل خانہ سے تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی آخرت کی منزلیں آسان کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :