شریف خاندان نے پاکستان کومسائلستان بنادیا ہے ،افنان بٹ

اتوار 17 دسمبر 2017 20:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیزدکھائی نہیںدے رہی،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت پوری کابینہ نااہل خاندان کی کرپشن کا دفاع کرنے میں لگی ہے اورعوام بیچارے بجلی،گیس،صاف پانی کوترس رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افنان صادق بٹ نے کہا کہ شریف خاندان نے پاکستان کومسائلستان بنادیا ہے ،ناکام حکومت کی توجہ صرف کمیشن والے منصوبوں پرہیں انہیں عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں وہ بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب،خیبرپختونخوا،بلوچستان کی مایوس عوام بلاول بھٹوکی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ انہیں پتا ہے ملکی مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی حل کرسکتی ہے ،بلاول بھٹو انہیں مایوس نہیں کریں گے ۔ملک کا آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹوہوگا،پیپلزپارٹی کیخلاف جھوٹا پروپگنڈا کرنے والے آئندہ الیکشن میں منہ دیکھتے رہ جائیں گے پورے ملک میں کامیابی حاصل کرکے ثابت کریں گے پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ۔

متعلقہ عنوان :