جماعت اسلامی سندھ کی کوئٹہ میں چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کی سخت مذمت

پاکستان پر حملہ اور مذہبی منافرت پھیلانے کی سازش قرار

اتوار 17 دسمبر 2017 20:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کوئٹہ میں چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان پر حملہ اور مذہبی منافرت پھیلانے کی سازش قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مسیحی براردی متاثرہ خاندانوں سے سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی برادری کے مذہبی عبادت گاہ کو نشانہ بناکر بے گناہ لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنا درندگی اور بزدلانہ کاروائی ہے جس کی پوری قوم مذمت کرتی ہے۔

صوبائی امیر نے زور دیا کہ کہ حکومت اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں ان کی جان و مال کی حفاظت کیلئے اقدامات کرے۔ چرچ پر حملہ کرنے اور پسے پردہ منصوبہ سازوں کو بے نقاب اورکرائے قاتل کا کردار ادا کرنے والے دہشت گردوں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔