سیشن کورٹ فیصل آباد میں سائبر قوانین اور سائبر کرائم کے حوالہ سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

اتوار 17 دسمبر 2017 20:06

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء)سیشن کورٹ فیصل آباد میں سائبر قوانین اور سائبر کرائم کے حوالہ سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ماہر ڈاکٹر علی قز لباش ایڈووکیٹ نے ججز سے سائبر قوانین اور سائبر کرائم کے حوالے سے تفصیلی لیکچر دیا انہوں نے کہا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں ایم ٹی ایم مشینز سے پیشے نکلوانے کا معاملہ بھی سائبر کرائم کی بڑی مثال ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت کسی کا انٹر نیٹ استعمال کرنا ، کسی بھی کمپنی کی جانب سے کسی فرد کا بائیوڈیٹا کسی دوسرے کو فراہم کرنا بھی سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عبدالناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹر نیٹ کی ترقی دنیا بھر کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہے اور مفید ثابت ہو رہی ہے تو دوسری طرف انٹر نیٹ کے ذریعے جرم کے نت نئے طریقے اختیار کر کے لوگوں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ۔ جس کی روک تما م کیلئے سائبر قوانین اور سائبر کرائم بارے آگاہی ناگزیر ہے ۔ سیمینار نے میں سینئر سول ججز محمد فرحان نبی ، ثاقب فاروق اعوان ، عثمان علی اعوان و دیگر ایڈیشنل اور سول جج بھی سیمینار میں موجود تھے