کوئٹہ، سیاسی رہنمائوں کی میتھو ڈسٹ چرچ پر خودکش حملے کی مذمت

اتوار 17 دسمبر 2017 20:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری نصیب اللہ بازئی،ضلع کوئٹہ صدر میر صلاح الدین رند، میر بہروز ریکی بلوچ، کمال خان باروزئی، ملک خدا بخش لانگو، فرید افغان، حاجی فاروق یوسفزئی، ہاشم خان بڑیچ، نیشنل پارٹی کے رہنماء وسینیٹر میرکبیر محمد محمد شہی، نوکنڈی کے چیئرمین حاجی عرض محمد بڑیچ، پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سینئر نائب صدر حاجی اسما عیل لہڑی، چوہدری شبیر احمد، صوبائی رہنماء ملک فیصل خان کاکڑ، نیشنل پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر نور الحق یوسفزئی سمیت دیگر رہنمائوں نے میتھو ڈسٹ چرچ پر خودکش حملے کی مذمت کر تے ہوئے بے گناہ انسانی جانوں کے ضائع پر افسو س کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ پولیس اور فرنٹیئر کور کے جوانوں نے ڈیوٹی کے دوران بروقت کا رروائی کر تے ہوئے ایک خودکش حملہ آور کو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا ہے جس سے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کی اپنے فرض کی ادائیگی کا واضح ثبوت مل چکا ہے کہ انہوں نے فوری طور پر کارروائی کر کے حملہ آوروں کو عبادت میں مصروف400 سے زائد خواتین بچوں اور لو گوں کی جانوں کو محفوط بنا نے کیلئے اپنا بھر پور کردا رادا کیا ہے جس کی وجہ سے بے گناہ انسانی جانوں کا ضیاع نہیں ہو سکا انہوں نے کہا ہم مسیحی برادری کے ان کے خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہیں جن کے افراد اس دہشت گردانہ حملے میں ابدی نیند سو گئے ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر دیں اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فر مائی

متعلقہ عنوان :