پاک فوج کی جانب سے خوشحالی بلوچستان پروگرام کا خیر مقدم کر تے ہیں،آل پاکستان مسلم لیگ بلوچستان سائوتھ ریجن

اتوار 17 دسمبر 2017 20:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ بلوچستان سائوتھ ریجن کے صدر ملک سرور پانیزئی نے کہا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے خوشحالی بلوچستان پروگرام کا خیر مقدم کر تے ہیں کیونکہ ہماری جماعت نے ملک کی ترقی ، استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لئے اپنا بھر پور کردا ر ادا کیا ہے یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوںنے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے دیگر اہلکاروں کو ساتھ لے کر جس طرح ملک کے سرحدوں کا دفاع کر کے امن کی بحالی میں جو کردا رادا کیا ہے وہ کابل تحسین ہے ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا پاک فوج کے تعاون سے شروع ہونیوالے خوشحال بلوچستان پروگران کا خیر مقدم کر تے ہیں اور اس میں اپنا حصہ بھی ڈالیں گے تاکہ بلوچستان کی پسماندگی دور ہو سکے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں بھی اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس پروگرام کو آگے بڑھانے میں اپنا کردا رادا کریں

متعلقہ عنوان :