کوئٹہ ، چرچ پر خودکش حملہ آور سے ملنے والی خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیاگیا

اتوار 17 دسمبر 2017 20:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) کوئٹہ میں چرچ پر خودکش حملہ آور سے ملنے والی خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیاگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز زرغون روڈ پر واقعہ دی میتھو ڈسٹ چرچ پر عبادت کے دوران 4 خودکش حملہ آوروں نے حملہ کر دیا سیکورٹی پر مامور پولیس اور فرنٹیئر کور کے جوانوں سے بروقت کا رروائی سے ایک حملہ آور کو روکنے کے دوران انہوں نے فائرنگ شروع کر دی سیکورٹی فورسز کی جوابی کا رروائی پر ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرے نے اپنے آپ کو اڑا لیا جس سے 3 خواتین سمیت8 افراد جاں بحق جبکہ خواتین بچوں سمیت 44 زخمی ہو گئے سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ہلاک کئے گئے خودکش حملہ کے جسم پر موجود خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا کر اس میں موجود 15 کلو گرام وزنی ہائی ایکسپلوژو اور آئی ای ڈی کے علاوہ10 میٹر پرایما کارڈ جیکٹ سے برآمد کر لی بم ڈسپوزل ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کی عمر 16 سی20 سال بتائی جاتی ہی

متعلقہ عنوان :